نواز شریف، زرداری اور مولانا چلے ہوئے کارتوس، پرویز خٹک کا عمران خان پر بھی بڑا حملہ

نوشہرہ (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)کے چیئرمین پرویز خٹک نیملک میں سیاسی بحران کا واحد حل غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف، زرداری اور مولانا چلے ہوئے کارتوس ہیں ، بانی پی ٹی آئی اپنے کیے گئے گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہے، ہماری حکومت قبل از وقت ختم نہ کی جاتی تو خیبرپختونخوا پنجاب کے مقابلے میں ہوتا،بانی پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو چور چور کے ترانے میں لگایا اور خود سارا مال ہڑپ کرگیا۔

نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے جبہ خٹک میں کارکنان سے خطاب میں سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی،پرویز خٹک نے کہا کہ تبدیلی خان نے ہمیشہ تکبر اور انا کی سیاست کی، غرور اور تکبر کا سر ہمیشہ نیچے رہتا ہے،انہوں نے کہا کہ 9مئی کے منصوبہ ساز ملک اور اداروں کو نقصان پہچانا چاہتے تھے، چوروں کو عوام پر اور نہیں مسلط کرسکتے، بانی پی ٹی آئی اپنے کیے گئے گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہے، ہماری حکومت قبل از وقت ختم نہ کی جاتی تو خیبرپختونخوا پنجاب کے مقابلے میں ہوتا،پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف، زرداری اور مولانا چلے ہوئے کارتوس ہیں، عوام ان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، اسلام کا نام استعمال کرکے اسلام آباد جانا چاہتے ہیں، نوشہرہ کے عوام کے مسائل حل کیے ہیں، عوام کو ہم پر اعتماد ہے۔پی ٹی آئی کا نوشہرہ کا جلسہ میرے نزدیک ایک فلاپ شو تھا۔ دوسرے اضلاع سے گاڑیاں بھر بھر کر کرائے کے لوگ نوشہرہ کلاں گرائونڈ لائے گئے۔پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ پہلے بھی میرا تھا اور اب بھی عوام میرے ساتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close