یونیورسٹی کیمپس میں ملازمین کا احتجاج بدستور جاری، اساتذہ نے بھی دہمکی دے دی

پشاور(آئی این پی )یونیورسٹی کیمپس میں ملازمین کا احتجاج بدستور جاری ہے تاہم صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے صورت حال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جسکے باعث احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہونیکا خدشہ ہے کیونکہ جامعات کے اساتذہ نے بھی احتجاج میں شرکت کا عندیہ دیا ہے یونیورسٹی کیمپس میں جاری احتجاج کے باعث انتظامی امور مکمل طور پر ٹھپ ہے اور طلبہ کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑھ رہا ہے

گزشتہ 30روز سے جاری احتجاج میں بڑی تعداد میں نان ٹیچنگ سٹاف شریک ہے جبکہ ملازمین دو مرتبہ یونیورسٹی روڈ پر بھی احتجاج کر چکے ہیں ال یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اضافے کی ادائیگی تک تالہ بندی ہڑتال جاری رہیگی جسکی حمایت اساتذہ تنظیمیں بھی کر چکی ہے جبکہ یونیورسٹی کیمپس کے جامعات کے پینشنرز نے بھی احتجاج میں شامل ہونیکا عندیہ دیا ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close