ترقی پانے والے انسپکٹرز کو ڈی ایس پی رینک کے بیجز لگا دیئےگئے

پشاور(آئی این پی )چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ترقی پانے والے انسپکٹرز کو ڈی ایس پی رینک کے بیجز لگادیئے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز شازیہ شاہد‘ ایس پی سٹی محمد سعید‘ ڈی ایس پیز اور دیگر ٹریفک حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے انسپکٹرز اصلاح الدین, انسپکٹر سیف الرحمن, انسپکٹر شاہین شاہ اور انسپکٹر امیر سیاف کو ڈی ایس پی رینک کے بیجز لگادیئے۔

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکام و اہلکار ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دیں اور شہر میں ٹریفک کی روانی ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہر میں جاری مختلف مہمات میں عوام کو شامل کرکے اسے کامیاب بنائیں۔ ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close