گورنر ہائوس میں شادی کا فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

پشاور(آئی این پی)صوبہ خیبرپختونخوا میں شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے گورنر ہائوس کو کرائے پر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنرہاس خیبرپختونخوا میں شادی کی فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں نوبیاہتا جوڑا گورنر ہاس کے سبزہ زار میں فوٹ شوٹ کروا رہا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گورنر ہاس میں شادی کے فوٹوشوٹ کیلئے 30 ہزا روپے میں بکنگ کی گئی۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شہری بکنگ کرنے پر گورنر ہاس کے مخصوص حصے میں فوٹوشوٹ کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close