پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا

کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا میں ڈیرے جمائے گی، بلاول بھٹو زرداری دوسری مرتبہ خیبر پختونخوا کے دورے پر جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے پی میں وومن کنونشن سے بھی خطاب کریں گے، بلاول بھٹو 7 دسمبر کو شانگلہ اور 9 دسمبر کو تیمر گرہ میں جلسہ کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو 10 دسمبر کو کوہاٹ اور 12 دسمبر کو پشاور بار سے خطاب کریں گے۔