پشاور میں غیرملکی سیاح نے خودکشی کر لی، تفصیل سامنے آ گئی

پشاور(آئی این پی)پشاور کے علاقے مراد آباد میں غیرملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی سیاح کی شناخت مسٹر جوشوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی ہے، اطالوی شہری کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطالوی شہری عارضی طور پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close