پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا میں خواتین دہشت گردوں کی فہرست میں معروف سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کا نام بھی شامل ہے،دستاویز کے مطابق گلالئی اسماعیل کا نام 7جون 2019سے ٹیرر فنانسنگ کے الزام میں فہرست میں شامل ہے،نجی ٹی وی کے مطابق امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والی گلالئی اسماعیل پر شدت پسندوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے،
گلالئی اسماعیل کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت دفعات درج ہیں،محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا (سی ٹی ڈی)نے دہشت گردی میں ملوث 50سے زیادہ خواتین کی فہرست جاری کی تھی،اس حوالے سے ایک بیان میں ردعمل دیتے ہوئے گلالئی اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے سی ٹی ڈی نے اپنا مذاق اڑایا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں