علی امین گنڈہ پور کے پرسنل سیکرٹری نے کتنے راز اگل دیئے؟

پشاور(آئی این پی)علی امین گنڈہ پورکے پرسنل سیکرٹری نے مجسٹریٹ کے سامنے سرکاری نوکریاں بیچنے کا الزام قبول کرلیا،رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈہ پورکے پرسنل سیکرٹری کے کہنا تھا کہ سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عوض پیسے لیکرعلی امین گنڈہ پور کودیتارہا،ملزم لطیف نیازی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دفعہ 164کے تحت بیان ریکارڈ کرائے ،علی امین گنڈہ پورجب صوبائی وزیرمال تھے تومیرے ذریعے سرکاری نوکریوں کے بدلے لاکھوں روپے وصول کرتے تھے،

ملزم لطیف نیازی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مختلف افسروں کے نام ایسی تمام ہدایات وہ اپنے لیٹرپیڈ پر مجھے لکھ کے دیا کرتے،جب علی امین وفاقی وزیربنے تو یہ سارا کام میرے ذریعے زبانی ہدایات کے تحت چلاتے تھے، سرکاری نوکریاں بیچنے سے جو رقم ملتی اس سے علی امین گنڈہ پورجائیداد خرید لیتے تھے،واضح رہے کہ لطیف نیازی کو محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیوں پر اینٹی کرپشن نے گرفتار کیاتھا، ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھاایف آئی آر کے متن کے مطابق لطیف نیازی اور علی امین نے دباو کے ذریعے نااہل لوگوں کو بھرتی کرایا ، کرپشن کے پیسوں سے جائیدادیں اور بنگلا لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close