پیپلز پارٹی کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا

ضلع مہمند (آئی این پی )پیپلز لائرز فورم کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ گل بشر اپنے عہدے سے مستعفی،جلد نء سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز لائرز فورم کی ضلعی صدر اور مہمندبارایسویسی ایشن کی جنرل سیکرٹری گل بشر ایڈوکیٹ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔گل بشر ایڈوکیٹ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ دیرینہ رفاقت رہا۔اور ہمیشہ پارٹی نظریہ کی پاسداری کی۔

انہوں نے کہا کہ اس سیاسی سفر میں مختلف قسم کے نشیب و فراز سے گزرگئے۔ لیکن ہمیشہ ثابت قدم رہا۔ اور ہر موڑ پر پارٹی اور کارکنان کی خدمت کی ہے لیکن اب پاکستان پیپلز پارٹی ذولفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کے نظریات اور فلسفے سے منحرف ہوچکی ہے۔جس کی وجہ سے پارٹی کے ساتھ مزید منسلک نہیں رہ سکتا۔جن کے بنأ پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری سیاسی جد وجہد ہمیشہ جاری رہے گا۔ اور جلد ہی ایک نء سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرونگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close