سابق صوبائی وزیر کامران بنگش نے خیبرپختونخوا پولیس پر سنگین الزامات کی بارش کر دی

پشاور (پی این آئی) سابق وزیرِخیبر پختونخواکامران بنگش نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان کے گھر میں خواتین، بچوں اور والدین کواذیت سےدوچار کیا ہے۔کامران بنگش نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکار ہر دوسرے روز میرے گھر کی دیوار پھلانگ کر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں، پولیس مجھے گھر کی الماریوں اور صندوقوں میں ڈھونڈتی ہے۔

کامران بنگش نے مزید کہا ہے کہ پولیس میرے گھر میں خواتین، بچوں اور والدین کو بھی اذیت سے دو چار کرتی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ یہ تاریک ادوار کی اجتماعی سزا کی بدترین روایت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close