چارسدہ روڈ پر فائرنگ کر کے دلہا مار دیا گیا

پشاور (پی این آئی) چارسدہ روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں دلہا جاں بحق ہو گیا ہے۔۔۔۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دلہا عدنان عمر زادہ زخمی ہوا جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔۔۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی، لواحقین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں