پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور کے صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی(ایم این اے) ارباب شیر علی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ تہکال میں ایس ڈی او پیسکو یونیورسٹی ٹان کی مدعیت میں ارباب شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہیکہ پیسکو کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف تہکال اور محلقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی تھی کہ اس دوران دیکھا گیا کہ ارباب شیرعلی کے گھر سیکنڈے لگا کر بجلی چوری کی جا رہی ہے، پیسکو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کنڈے ہٹا دیے۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں