پشاور(آئی این پی )تحریک انصاف ونگ کے صوبائی صدر اور سابق صدر پشاور چیمبر آف کامرس محمد عاطف حلیم نے نواز شریف کو چیلج دیدیا کہ نواز شریف خیبرپختونخوا کے کسی بھی حلقے سے کھڑے ہوجائے اور مجھ سے الیکشن جیت کردکھائیں۔محمد عاطف حلیم نے کہا کہ نواز شریف کو کھلم کھلا چیلنج سے مجھ سے الیکشن جیت کردکھائیں نواز شریف خیبرپختونخوامیں کھڑے ہوجائے انکو اپنی نام نہاد مقبولیت کا لگ پتہ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب اتنے معصوم نہیں رہے کہ انہیں دوبارہ دھوکہ دیا جا سکے ملک کی اس معاشی حالت بدامنی کا ذمہ دار پی ڈی ایم ہے اور اس کھیل کے پیچھے صرف دو ہی نام ہیں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف۔میاں نواز شریف پہلے اپنی بیرون ملک دولت پاکستان لے کر ائیں اس کے بعد ہماری نمائندگی کا خواب دیکھیں۔مہنگائی کے ہاتھوں کسی بھی عوام کو پیسوں پر جلسوں میں لایا جا سکتا ہے مگر بیلٹ پر مہر وہ صرف بلے پر لگائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی اور جیت کردکھائے گی ان شا اللہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور عمران خان کو ایک بار بھر وزیراعظم بناکردم لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتظامیہ نے اجازت دی تو بھر پور کنونشن اور جلسوں کا انعقاد کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں کے لئے چندے کا کیمپ بند کرنا ظلم کی انتہاہے،تحریک انصاف ٹریڈ ونگ کے صدر نے کہا کہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے یہ کس کو خوش کرناچاہتے ہیں ایک طرف مغرب اسرائیل کا کھلم کھلا ساتھ دے رہاہے تو دوسری جانب ہم فلسطینیوں کے لئے کیمپ تک نہیں لگا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ امریکی قونصلیٹ کے سامنے جماعت اسلامی کے کارکنان پر تشدد اور گرفتاری سے انتظامیہ کس کو خوش کرناچاہتی تھی اور کس کو پیغام دینا مقصد تھا فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے نکلنے والے کارکنا ن پر لاٹھی چارج اور گرفتاری ظلم کی انتہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلطینیوں پر بدترین مظالم کی شدیدمذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دنیا میں مظلوم فلسطینیوں کے لئے بھر پور آواز اٹھا ئے اور فلسطینیوں پر مظالم رکوائے۔دنیا کو انسانی حقوق کا بھاشن دینے والے مغربی ممالک کو فلسطین میں معصوم بچوں،خواتین اساتذہ اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیوں نظر نہیں آرہاہے۔اقوام متحدہ اسرائیلی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور فلسطینیوں پر مظالم رکوائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں