خیبر میڈیکل یونیورسٹی، 219 طلبہ پر کتنے سال کے لیے ایم ڈی کیٹ دینے پر پابندی عائد؟

پشاور (آئی این پی )خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے طلبہ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 219 طلبہ پر 2 سال کے لیے ایم ڈی کیٹ دینے پر پابندی عائد ہوگی۔

ایم ڈی کیٹ گزشتہ ماہ 10 ستمبر کو منعقد ہوا تھا، جس میں مختلف مراکز میں طلبہ بلیوٹوتھ ڈیوائسز اور دیگر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ بڑے پیمانے پر نقل کے کیسز سامنے آنے پر خیبرپختونخوا کابینہ نے ٹیسٹ کو منسوخ کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close