مسافروں سے زا ئد کرایہ لینے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز

پشاور (آئی این پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت طارق حبیب نے عوامی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوے مسافروں سے زا ئد کرایہ لینے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاون کا آغازکر دیا ہے۔اس سلسلے میںنورنگ ٹریفک انچارج جلال خان مروت نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر کوچزڈرائیوروں پر جرمانے عائد کئے جبکہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر اسے دوبارہ مسافروں کو واپس کر دیا گیا۔

نورنگ ٹریفک پولیس انچارج جلال خان مروت نے اس موقع پر کہاکہ ضلعی پولیس سربراہ اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر زائد کرایہ وصول کرنے کے خلاف آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے اور اس ضمن کسی بھی ڈرائیور سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close