غیر قانونی بھاری ہتھیاروں کی ایمونیشن کی سمگلنگ ناکام، 2 سمگلرز گرفتار

پشاور(آئی این پی )تھانہ بڈھ بیر پولیس نے قبائلی علاقے سے غیر قانونی بھاری ہتھیاروں کی ایمونیشن کی سمگلنگ ناکام بنا کر دو سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے جو گاڑی کے ذریعے ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ناصر فرید خٹک کی قیادت میں پولیس ٹیم زنگلی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران کارروائی کی ہے جہاں ایک مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس سے کلاشنکوف کے2800 عددکارتوس برآمدہوئے۔

پولیس نے موقع سے دو ملزمان عادل نواز اور عدنان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔ پولیس نے سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لیکر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close