کرپشن کیس، سابق وزیر اعلیٰ پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

پشاور(آئی این پی)سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا (کے پی)اسمبلی محمود جان نے کرپشن کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی، جو عدالت نے منظور کرلی۔سیشن کورٹ پشاور میں کے پی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر نے کرپشن اور غیر قانونی بھرتی کیس میں گرفتاری سے پہلے عبوری ضمانت کیلیے درخواست عدالت میں دائر کردی۔

مقامی عدالت نے محمود جان کی 9 اکتوبر تک کے لیے عبوری ضمانت منظور کرلی اور ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت کیلیے کیس اینٹی کرپشن کورٹ کو بھیج دیا۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق محمود جان نے غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز میں خرد برد کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close