خیبر پختون خوا تعلیم کیلئے اچھی خبر، 25 اضلاع کے ڈبل شفٹ اسکولوں کیلئے فنڈز جاری

پشاور(آئی این پی)خیبر پختون خوا کے 25اضلاع میں ڈبل شفٹ اسکولوں کے لیے 20کروڑ 81لاکھ روپے جاری کر دیے گئے،ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے اسکول اسٹاف کی تنخواہوں کی مد میں فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی، فنڈز نہ ہونے کے باعث کئی اسکولوں میں ڈبل شفٹ بند کر دی گئی تھی،

دستاویز کے مطابق فنڈز پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی، شانگلہ، سوات، ٹانک، ایبٹ آباد، بنوں، بٹ گرام، بونیر، چارسدہ، لوئر چترال، اپر چترال، دیر لوئر، اپر دیر، ڈی آئی خان ہری پور، ہنگو، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، ملاکنڈ، مانسہرہ اور تورغر اضلاع کے اسکولوں کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close