سنٹرل جیل ہری پور نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

پشاور (آئی این پی )سنٹرل جیل ہری پو ر نے کارکردگی کے لحاظ سے صوبے بھرکی جیلوں میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔خیبرپختونخوا کی جیلوں میں اصلاحات،بحالی،دوبارہ انضمام کیایجنڈے کے حوالے سے گزشتہ روزچوتھی سپرنٹنڈنٹ کانفرنس کاانعقادہواجس کی صدارت انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوامحمدعثمان محسود نے کی۔ جس میں تمام جیلوں کی08ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔

سنٹرل جیل ہری پورتمام سنٹرل جیلوں میں بہترین کارکردگی پرپہلے نمبرپررہی۔سنٹرل جیل ہری پورکی جیل کی اصلاحی صنعتوں،قیدیوں کی صحت کی دیکھ بھال،جیل کے عملے اورقیدیوں کی فلاح و بہبود،شجرکاری،صفائی،جیل کے عملے کی سیکیورٹی اورنظم و ضبط کوبڑھانے اوردیگر کئی اہم اشاریوں پرنمایاں کارکردگی رہی جس پرآئی جی جیل خانہ جات نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ہری پورعمیرخان کوتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔جیل انتظامیہ کاکہناہے کہ یہ سنٹرل جیل ہری پورکی مسلسل دوسری شاندارکارکردگی ہے۔جیل انتظامیہ سنٹرل جیل کوتمام جیلوں کیلیے ایک ماڈل بنانے اورقیدیوں کے حالاتِ زندگی اورصحت کی دیکھ بھال کے نظام کوبہتربنانے کیلیے پُرعزم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close