پشاور، چوری کے پیسوں میں حصہ نہ دینے پر دوستوں نے دوستوں کا قتل کر دیا، پول کھل گیا

پشاور(آئی این پی ) پشاور میں چوری کے پیسوں میں حصہ نہ دینے پر دوستوں کے ہاتھوں دوست کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقہ داودزئی میں 2 نوجوانوں کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتولین کے قاتل قریبی دوست نکلے جس کے بعد واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول داد نے اپنے دوست سجاد کے ہمراہ سسرالیوں کے گھر سے پیسے چوری کیے تھے، چوری کے پیسوں میں حصہ نہ دینے پر دیگر 2 دوستوں نے داد اور سجاد کا قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ 2 نوجوانوں کے قتل کا ڈرامہ یکم ستمبر کو ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close