ن لیگ کی خیبر پختونخوا قیادت کو ڈانٹ پڑ گئی، مریم نواز کا صوبے میں خود تنظیم سازی کرنے کا اعلان

پشاور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے پشاورہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بری کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا، مریم نواز نے صوبائی قیادت کی سخت سرزنش کی اور امیر مقام سے استفسار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج برے کیوں آئے ہیں؟۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نچلی سطح پر تنظیمی کام صحیح نہیں ہو رہا، خیبرپختونخوا میں تنظیم سازی اب خود کروں گی، یونین کونسل سطح تک تنظیم سازی خود دیکھوں گی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جن رہنماں میں صلاحیتیں ہیں ان کو آگے لایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close