انتظامیہ جاگ گئی، تحصیل حویلیاں میں پونا، ہرلاں اور ستوڑا میں ڈولی لفٹوں کو سیل کر دیا گیا

پشاور(آئی این پی ) تحصیل حویلیاں میں پونا، ہرلاں اور ستوڑا میں 3 ڈولی لفٹوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی، ناقص صورتحال،حفاظتی اقدامات کی عدم فراہمی پر سیل کر دیا گیا۔تحصیلدار حویلیاں محمد اعجاز نے ٹیکنیکل ٹیم ریسکیو سروسز، ٹی ایم اے، سی اینڈ ڈبلیو اورریونیو سٹاف کے ہمراہ ڈولی لفٹ معائنے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پونا، ستوڑا اور ہرلاں میں 3 ڈولی لفٹوں کو سیل کیا۔

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں ڈولی لفٹوں کی فٹنس، ایس او پیزپر عملدرآمد کے حوالے سے کاروائیاں جاری تحصیل لورہ میں 10 ڈولی لفٹوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی، ناقص صورتحال،حفاظتی اقدامات کی عدم فراہمی پر سیل کیا گیا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ لفٹوں کی صورتحال کی بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں اور کسی بھی ایسی لفٹ کا استمعال نہ کریں جسے انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملی ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close