بجلی پیدا کرنے والے صوبے کو 2 روپے مہنگی بجلی دینا ظلم ہے، اے این پی کا احتجاج

پشاور(آئی این پی)اے این پی نے کہا 2 روپے بجلی پیدا کرنے والے صوبے کو مہنگی بجلی دینا ظلم کی انتہا ہے،ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر سرچارجز کی مد میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، حکمران اور اشرافیہ مفت بجلی کے مزے لے رہے اور عوام رل رہے ہیں، مفت بجلی استعمال کرنے والے اداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کی جائے،

زاہد خان نے کہا کئی ادارے واپڈا کے نادہندہ ہیں، ان سے وصولی کیوں نہیں کی جارہی؟ پختونخوا کو غیرآئینی طور پر بجلی کے خالص منافع اور اپنی بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے، پرافٹ کی مد میں مرکز کے ذمے واجب الادا رقم تک ادا نہیں کی جارہی،ترجمان اے این پی نے کہا عوامی نیشنل پارٹی اس ظالمانہ اقدام کے خلاف میدان میں نکل چکی ہے، کل مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے جائیں گے، ہماری بجلی، ہمارا حق اور اگر یہ حق نہیں دیا گیا تو ہمیں حق چھیننا بھی آتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close