پشاور(آئی این پی)پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے چیئرمین پی ٹی ائی کے چار کیسز بہت تشویشناک ہے، سائفر کو جلسوں میں دکھانا، توشہ خانہ سے خریدی گئی گھڑی کو کلئیر نہ کرنا، برطانیہ کے نو ملین پاونڈ اور نو مئی کے واقعات لگ رہا ہے تحریک انصاف کو کریمنل پارٹی ڈکلئیر کر کے ان کے راستوں کو بند کر دیا جائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ سائفر کو جلسوں میں دکھانا بڑی غلطی تھی ۔
ہمیں کابینہ کے اجلاس میں بند لفافہ دکھا کردستخط لیے گئے ۔ نومئی کے واقعات پی ٹی آئی کے خلاف بڑا کیس ہے ۔ لگ رہا ہے تحریک انصاف کو کرمنل پارٹی ڈیکلیئر کر کے انکے راستوں کو بند کر دیا جائے گا ۔پرویز خٹک نے کہا کہ فیض حمید اوراعظم خان کوحکومت میں مداخلت کا موقع دیا گیا، اورقمر جاوید باجوہ نے بھی آخر میں ہاتھ کھڑے کردیئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 60 فیصد ایم این ایز اورایم پی ایزکو میں نے پارٹی میں شامل کرایا تھا،ساڑھے 3سال میں پنجاب میں کے پی کی طرح اصلاحات نہیں کیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹھارویں ترمیم اور صوبے کی خودمختاری کے بھی خلاف تھے اور فوج کیخلاف باتیں لوگوں کے ذہن میں بٹھانا چاہتے تھے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں