ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا

پشاور(آئی این پی )وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 16اگست 2023 ء سے اضافے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری نئے کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے پشاورکیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 540روپے او ر عام بس کا کرایہ514روپے، مینگورہ سے مردان کیلئے فلائنگ کوچ کاکرایہ 336روپے او ر عام بس کا کرایہ320روپے، مینگورہ سے پیر باباکیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ242روپے او ر عام بس کا کرایہ230روپے،مینگورہ سے سواڑی کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 210روپے او ر عام بس کا کرایہ200روپے، مینگورہ سے الپوری کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 204روپے او ر عام بس کا کرایہ194روپے، مینگورہ سے بشام کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 323روپے او ر عام بس کا کرایہ308روپے،مینگورہ سے الوچ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 361روپے او ر عام بس کا کرایہ344روپے، مینگورہ سے تیمرگرہ کیلئے فلائنگ کوچکا کا کرایہ 273روپے او ر عام بس کا کرایہ260روپے،بریکوٹ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ57 او ر عام بس کا کرایہ 54روپے، لنڈاکے کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ85اور عام بس کا کرایہ81روپے، کبل کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ31 او ر عام بس کا کرایہ30روپے، مٹہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 69 او ر عام بس کا کرایہ66 روپے، مینگورہ سے چارباغ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 41روپے او ر عام بس کا کرایہ39روپے،مینگورہ سے خوازہ خیلہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 82روپے او ر عام بس کا کرایہ78روپے، مینگورہ سے مدین کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ163روپے او ر عام بس کا کرایہ155روپے، مینگورہ سے بحرین کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 195روپے او ر عام بس کا کرایہ185روپے، مینگورہ سے ملم جبہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 132روپے او ر عام بس کا کرایہ126روپے، مینگورہ سے کالام کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ306روپے اورعام بس کا کرایہ290روپے،مینگورہ سے میاندم کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ160روپے اور عام بس کا کرایہ152روپے اور مرغزار کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ47 او ر عام بس کا کرایہ45روپے مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 204 روپے اور عام بس کا کرایہ 194 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 323 روپے اور عام بس کا کرایہ 308 روپے اور الوچ سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ361 او ر عام بس کا کرایہ 344روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع بونیر پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ484روپے او ر عام بس کا کرایہ 460 روپے,مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 305روپے او ر عام بس کا کرایہ290 روپے، پیر بابا سے کلیل کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ19روپے او ر عام بس کا کرایہ18 روپے اور پیر بابا سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 182روپے او ر عام بس کا کرایہ 173 روپے مقرر کیا گیا ہے یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبائ، معزورافراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close