پی ٹی آئی نے محمود خان کو یونین کونسل کی سطح کا لیڈر قرار دے دیا

پشاور(آئی این پی )تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں سیاسی بونوں کا جلسہ بری طرح فلا پ ہوگیا ہے تحریک انصاف کے بھگوڑوں کے جلسی کو عوام نے مسترد کردیا ناکام جلسہ نے ثابت کردیا کہ عمران خان عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے نوشہرہ میں تحریک انصا ف پارلیمنٹرین کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بونوں کے ناکام جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور رہیں گے

سابق وزیر اعلی محمود خان کی حیثیت ایک یونین کونسل لیڈرکی تھی لیکن تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے انہیں وزیر اعلی بنایا بدتمیزی کے طعنے دینے والے محمود خان نے وزرات اعلی کے دوران پارلیمانی میٹنگ میں بدتمیزی کی انتہا کردی تھی ایم پی ایز کو دھمکیاں دیکر کہا کرتے تھے کہ ایک ایس ایچ او کے ذریعے آپکو ٹھیک کردوں گا آج محمود خان ایک ایس ایچ او کے ڈر سے بھگوڑے ہوگئے ہیں پرویز خٹک اور محمود خان نے اپنے محسن عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،پرویز خٹک اور محمود خان کی پارٹی تانگہ پارٹی ہے اور رہے گی عمران خان عوام کے دلوں میں ہیں اور انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close