پشاور(آئی این پی)گورنر خیبرپختونخوا نے نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا اعظم خان کی طرف سے بھیجی گئی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران صوبائی کابینہ میں 9 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں، سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر نگران وزرا کی فہرست میں شامل ہیں۔
دیگر نگران وزرا میں احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ریٹائر ارشاد حسین شاہ اور سید عامرعبداللہ کے نام شامل ہیں۔ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ نگران وزیراعلی کے مشیر ہوں گے جبکہ ظفراللہ خان کو وزیراعلی کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں