عوامی نیشنل پارٹی نے صوبائی الیکشن سیل کا اعلان کر دیا، کون کون شامل؟

پشاور(آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی الیکشن سیل کا اعلان کردیا جس کی سربراہی رکن مرکزی کمیٹی انجنیئر اعجاز یوسفزئی کریں گے۔ دیگر اراکین میں مختیارخان، شاہی خان شیرانی، طارق افغان اور ثناگلزار شامل ہیں۔ الیکشن سیل کیلئے دیگر اراکین کا انتخاب بھی کیا جائیگا۔

الیکشن سیل کے اراکین ہفتہ کے سات دن باچاخان مرکز پشاور میں موجود ہوں گے اور امیدواران سے رابطہ رکھیں گے۔ صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوبائی کابینہ، ورکنگ کمیٹی اور صوبائی کونسل سے مشاورت کے بعد الیکشن سیل کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close