پرویز خٹک پی ٹی آئی پی کے چیئرمین، محمود خان وائس چیئرمین

پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کی کور کمیٹی کے رکن شوکت علی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک پارٹی چیئرمین اور محمود خان وائس چیئرمین ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت علی کا کہنا تھا کہ سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز پارٹی کی کور کمیٹی میں شامل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں سابق اراکین اسمبلی جلد پارٹی میں شامل ہوں گے، انتخابی نشان کیلیے الیکشن کمیشن سے نشانات کی لسٹ منگوائی ہے۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک کی زیر صدارت تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سمیت کور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرویز خٹک کو پارٹی چیئرمین اور محمود خان کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close