خیبرپختونخوا کے نگران وزیر کو ہٹا دیا گیا

پشاور(آئی این پی)اے این پی کی سفارش پر خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ سے وزیر صنعت عدنان جلیل کو ہٹا دیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے نگران کابینہ میں ردو بدل کی سمری منظور کی جس کے بعد وزیر صنعت کو کابینہ سے ہٹایا گیا، اعتراض کے بعد سمری دوبارہ گورنر حاجی غلام علی کو ارسال کی گئی تھی۔

نگران وزیر اعلی کی جانب سے سمری میں مشیر کھیل مطیع اللہ کو وزیر صنعت اور اشرف داوڑ کو معاون خصوصی بنانے کی سفارش کی گئی تھی، کابینہ میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close