پختونخوا کے نوجوان الرٹ، ریڈیو پشاور کے زیرِ اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی )پختونخوا ریڈیو پشاور کے زیرِ اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے مختلف کالجز اور جامعات کے طلباء و طالبات کو اپنی فنکارانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی شروعات انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز پشاور سے ہوں گی۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ بصیر علی رحمان، سٹیشن ڈائریکٹر پختونخوا ریڈیو غلام حسین غازی، پروڈیوسر و ڈپٹی ڈائریکٹر نظام الدین، ٹرانسمیشن انجینئر ساجد محمود، اور دیگر ریڈیو ماہرین نے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کا دورہ کیا اور ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر منیجر آئی ٹی نعمان رضا اور منیجر کیئر سروس اسد اشفاق بھی موجود تھے۔ اجلاس میں منگل 18 جولائی 2023 کو ٹیلنٹ ہنٹ شو کروانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ آڈیشن اردو، پشتو، ہندکو، کھوار، دری اور انگریزی زبانوں کی مختلف کیٹیگریز میں ہوگی جن میں نیوز ریڈر، سکرپٹ رائٹر، پروگرام ہوسٹ، وائس اوور آرٹسٹ(ڈرامہ وغیرہ) اور گلوث شامل ہیں خواہشمند طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آڈیشن کیلئے مذکورہ تاریخ کی صبح آئی ایم سائنسز کی لائبریری اور کیمپس سٹوڈیو میں تشریف لائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close