باجوڑ(آئی این پی )باجوڑ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے دفتر کا افتتاح۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کو سول کالونی خار سے خار بازار سبزی منڈی کے قریب منتقل کردیا گیا۔
نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوار الحق، سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان، ڈی پی او نذیر خان، اے ڈی سی نصیر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ عمران خان، پی پی پی باجوڑ کے صدر حاجی شیر بہادر پی پی پی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری انیس خان، شہاب الدین شہاب، ملک خان زیب، اے ڈی سجاد خان، ایس ایچ او سعید الرحمان، سنیئر صحافی ذاہد جان اور دیگر موجود تھے۔ ڈی سی انوار الحق، سید اخونزادہ چٹان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے سہولت کے خاطر سول کالونی سے خار سب ڈویژن کا دفتر یہاں منتقل کردیا گیا۔ کیونکہ سول کالونی خار میں تمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے دفاتر ہیں وہاں رش زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے قبائلی رواج کو مد نظر رکھتے ہوئے دفتر یہاں منتقل کردیا گیا تاکہ خواتین اس کھلے اور رش کے بغیر پردے میں اپنی انٹری کرواسکے اور اپنے مسائل حل کروا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں