مولانا فضل الرحمان نے معیشت کی بحالی کے عزم کا اظہار کر دیا

مردان (آئی این پی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ، جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، معیشت کی بحالی کا عزم رکھتے ہیں، ہم نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا؟ پارلیمنٹ نے کیا کردار ادا کیا؟ بیورو کریسی نے کیا کیا؟ ہمارے اکابرین نے ملک کیلئے قربانیاں دیں مگر ان کی کردار کشی کی گئی، بیرونی ایجنٹ توہین رسالت کے مرتکب ہورہے ہیں،اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور بنیادی انسانی حقوق کی تنظیمیں سب ناکام ہوگئیں، ہماری آزادی دا ئوپر لگی ہوئی ہے،

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری سیاست معیشت بھی دبا میں ہے، صیہونی قوتیں جو فلسطینیوں کے ساتھ کر رہی ہیں اس نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے، دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، 20سال تک افغانستان کیلئے کچھ نہیں کیا، مدرسے کا استاد اگر شاگرد کو مارے تو انسانی حقوق کے علمبردار آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے مگر اس کا اختیار ہمارے پاس نہیں، جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔

close