راولپنڈی(آئی این پی) پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شپ سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر ضلع چترال میں پاک افغان سرحدی علاقے ارسون میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں بچے کھچے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے، مقامی افراد کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں