انا للہ وانا الیہ راجعون، خوفناک دھماکے

ہنگو : خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس کو نشانہ بنانے والے دھماکے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور دو اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او خانزیب مہمند کے مطابق دھماکا غلمینا کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے قریب واقع ایک کمرہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پہلے چیک پوسٹ کے قریب بارودی مواد نصب کیا تھا، جب کہ ایس پی آپریشن کی گاڑی کے قریب دوسرا دھماکا ہوا جس میں ایس پی اسد زبیر اور دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close