خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے ایک گرلز پرائمری اسکول کو دھماکے سے تباہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ ٹانک کے علاقے گرہ بڈھا میں پیش آیا، جہاں رات گئے نامعلوم حملہ آوروں نے اسکول کی عمارت کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹانک شبیر حسین شاہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






