خیبر پختونخواہ حکومت کا ایک اور بس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور(پی این آئی) خیبر پختونخواہ حکومت نے پشاور بی آر ٹی طرز پر اربوں روپے کی لاگت سے ڈویژنل سطح پر دوسرا بس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے رپیڈ بس ٹرانسپورٹ سروس کیلئے ایک سرکاری فرم کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بسیں مہیا کرنا اور اس کے لیے ضروری تعمیرات بھی متعلقہ کمپنی کی ذمہ داری ہوگی جبکہ حکومت دس سال تک ایک بس کا سالانہ کرایہ اس کمپنی کو ادا کرے گی۔ایک بس کی سالانہ مائیلیج (سفر) کا تخمینہ ستر ہزار کلو میٹر لگایا گیا ہے اور ایک کلومیٹر کی قیمت 394 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ اس طرح ایک بس کا سالانہ 2 کروڑ 75 لاکھ 80 ہزار روپے بنتا ہے جبکہ ایک بس کا دس سال کا مجموعی کرایہ 27 کروڑ 58 لاکھ روپے بنتا ہ۔

ے دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت کے زیر انتظام نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے ذیلی ادارے انرجی اینڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این ای ٹی سی) کے ساتھ صوبائی حکومت نے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےاس بابت وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ رنگیز احمد نے رابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ کمپنی کو فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا کہا گیا ہے اور اس کے بعد ہی بسیں چلائی جائیں گی جبکہ محکمہ کے پاس 7 کروڑ روپے فیزیبلٹی رپورٹ کے بھی پڑے ہے، انہوں نے کہا کہ کمپنی کا ریٹ تو فی الحال 394 روپے فی کلومیٹر ہے لیکن سروے کے بعد ریٹ کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close