پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید، بیرسٹرسیف نے استعفیٰ پیش کردیا

پشاور (پی این آئی)پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کے بعد صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کواستعفیٰ پیش کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے بیرسٹرمحمدعلی سیف کااستعفیٰ قبول نہیں کیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے گزشتہ دنوں وزیراعلی ہائوس میں پیش کیا گیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجھے عہدے کا کوئی شوق نہیں، اتنی تنقید بانی پی ٹی آئی کی خاطربرداشت کررہاہوں۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ پارٹی کے اندر اور باہرکے لوگوں کی تنقید خاطرمیں نہ لائیں، آپ کو بانی پی ٹی آئی نے مشیر بنایا ہے، یہی بات کافی ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے استعفے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو بھی آگاہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے بھی بیرسٹرسیف پر اعتماد کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close