پارٹی عہدے سے استعفیٰ کے بعد علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرنے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی رہیں گے ،اس وقت بڑے چیلنجز ہیں، میرا کوئی گروپ نہیں ، عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسد قیصر نے کہا میں پارٹی کا منتخب صوبائی صدر تھا، لیکن جب اسپیکر بنا کہا گیا سرکاری اور پارٹی عہدوں کو الگ ہونا چاہیئے،میں نے ڈیڑھ سال بعد پارٹی عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ پرویزخٹک سیکرٹری جنرل تھے انہوں نے بھی استعفی دیا اوران کی جگہ جہانگیرترین اور میری جگہ اعظم سواتی صوبائی صدر بن گئے۔

علی امین وزیراعلی رہیں گے ایسی فی الحال کوئی بات نہیں ہے کہ انہیں ہٹایاجارہا ہے ، ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی ہوئی ہے، اس وقت بڑے چیلنجز ہیں، میرا کوئی گروپ نہیں ہے میں عمران خان کے گروپ میں ہوں، عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں۔ جنید اکبر اور میرا بھائی دونوں کلاس فیلو ہیں، پشاور یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے تھے۔

بشری بی بی ایک گھریلو خاتون ہیں ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، جب صورتحال بن جاتی ہے تو پھر اپنے حق کیلئے اور شوہر کیلئے آواز اٹھانا ان کی ذمہ داری تھی۔میرا عمران خان کے ساتھ چھوٹے اور بڑے بھائی کا تعلق ہے ہے، زندگی کے 29سال عمران خان کو دیئے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی کرپشن نہیں ہورہی، کرپشن پر عمران خان کی زیروٹالرنس ہے، اگر کرپشن ہورہی ہے تو ثبوت سامنے لائے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close