گورنر خیبرپختونخواہ کی اے پی سی میں شرکت سے متعلق پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے گورنر خیبرپختونخواہ کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، پیپلزپارٹی پی ٹی آئی پر پابندی کے مذموم حکومتی ایجنڈے کی سرگرم پشت پناہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے گورنر خیبرپختونخواہ کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی پی ٹی آئی پر پابندی کے مذموم حکومتی ایجنڈے کی سرگرم پشت پناہ ہے۔پیپلزپارٹی نے بلوچستان اسمبلی سے پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظوری میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایک طرف پیپلزپارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کارکنان کی غیرقانونی پکڑدھکڑ کررہی ہے، دوسری جانب پیپلزپارٹی بے جان نمائشی مجالس سے جمہوریت نوازی کا تاثر دینا چاہتی ہے۔پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخواہ میں کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔ صوبے کے عوام کی نمائندگی پی ٹی آئی کے پاس ہے، جو اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہی ہے۔

وفاق کی معاونت کے بغیر بھی پیچیدہ معاملات کو سیاسی بالغ نظری سے حل کررہے ہیں۔ دوسری جانب اے آروائی نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے ایف آئی اے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے، ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی مسلسل عدم پیشی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشریٰ بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہورہیں۔ مزید برآں اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ڈی چوک مقدمے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں