مراد سعید کی وزیراعلی ہاؤس میں موجودگی کے دعویٰ پر پختنخوا حکومت کا ردعمل آگیا

پشاور(پی این آئی)وفاقی حکومت کے مراد سعید کی وزیراعلی ہاؤس کے پی میں موجودگی کے دعویٰ پر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مراد سعید کی وزیراعلی ہاؤس میں موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، شرمندگی اٹھانا چاہتے ہیں تو وزیراعلی ہاؤس آجائیں۔

بیرسٹرسیف نے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود نہیں معلوم مراد سعید کہاں ہے، اگر پتہ ہوتا تو ان کے لیے ضرورکچھ کرتے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، انہیں مراد سعید کو پکڑنے سے کس نے روکا تھا؟انہوں نے کہا کہ مراد سعید اسلام آباد جاکر کیسے بھاگ گیا ؟ وہ وہاں نہیں تھا، معلوم ہوتا تو عطا تارڑ سے پوچھ کر میں بھی مراد سعید سے مل لیتا۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے وزیر مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ مراد سعید کے حوالے سے وفاقی حکومت کا دعویٰ من گھڑت ہے، مراد سعید احتجاج شریک تھا تو انہوں نے اسے گرفتار کیوں نہیں کیا ؟صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت لوگوں کی 26 نومبر کے واقعہ سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہی ہے ، اگر وفاق اس بہانے سی ایم ہائوس پر کارروائی کرنا چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو پتہ تھا کہ بشریٰ بی بی کس گاڑی میں تھی؟ حکومت کو پتہ تھا دیگر گاڑیوں میں کون بیٹھے ہیں؟ وفاقی حکومت نے احتجاج میں اپنے لوگ شامل کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close