پشاور (پی این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خریداری کے لئے خیبر پختونخوا حکومت ہر حد تک جائیگی، وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو بولی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کرکے منافع بخش ادارہ بنائیں گے، پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والے مافیا کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے، جس نے ادارے منافع بخش ادارے کو تباہ کیا وہی بولی میں پیش پیش ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف شریف اور زرداری خاندانوں کی وجہ سے تمام ادارے خسارے میں جکڑے ہوئے ہیں، قومی اثاثوں کو سیاسی مافیا ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں