واشنگٹن (پی این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے کہا کہ 14 دن میں آپ مقدمات کی تفصیل فراہم کریں اور جتنے مقدمات درج ہیں ان کی تفصیل فراہم کریں۔وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے کہا کہ کرم کے حوالے سے جرگہ تھا اس وجہ سے لیٹ ہوگیا۔ ہم عدالت آتے ہیں تو پھر پتہ چلتا ہے کہ مزید کیسز درج ہوئے ہیں۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ بالکل ٹھیک ہے۔
کرم میں روزانہ واقعات ہوتے ہیں۔ کیا آپ نے اپروچ کیا ہے کہ مقدمات کی تفصیل فراہم کریں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ نے عدالت میں کہا کہ میرے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو ہر کسی کا حق ہے کہ ان کو مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے مقدمات کی تفصیل دیں گے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ خیبرپختونخواہ ہاو¿س پر ریڈ کیا گیا۔ ہم نے وہاں پر بھی درخواست دی ہے، یہ تو حفاظتی ضمانت حاصل کرتے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب سے تفصیل نہیں مانگ سکتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں