وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور (پی این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور 300 نامعلوم افراد کیخلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے جوان سیالکوٹ-لاہور موٹروے پر تعینات تھے، جہاں پر علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250/300 افراد کا جتھا آیا اور اُس میں شامل مشتعل مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے۔مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی ، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close