وزیراعلیٰ علی امین کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی)شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری تھانہ بھارہ کہو پولیس کو موصول ہوگئے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو وارنٹ گرفتاری کی فوری تعمیل کا حکم دے دیا۔ وارنٹ گرفتاری پر علی امین گنڈاپور کے ڈی آئی خان گھر کا پتہ بھی درج ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق سی ایم ہاؤس پشاور کو آگاہ کیا جارہا ہے۔اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈاپور کے وکلا کو بھی وارنٹ گرفتاری کی کاپی فراہم کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close