صوبائی دارلحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پشاور (پی این آئی)محکمہ داخلہ نے پشاور ایئرپورٹ کے اردگرد دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کےمطابق پشاور ایئرپورٹ کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے بعد پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر سے ملحقہ علاقوں میں ہوائی فائرنگ، کبوتر اور پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق دکانوں، گھروں پر بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں