خیبر پختونخوا حکومت کا ڈبل شفٹ اسکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

پشاور(پی این آئی)محکمہ تعلیم پشاور نے ڈبل شفٹ اسکولوں کے حوالے سے تفصیلی انکوائری کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی ڈبل شفٹ اسکولوں کی فیزیبلٹی، دونوں شفٹ کی کلاس وائز داخلوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی۔

محکمہ تعلیم پشاور کی جانب سے ڈبل شفٹ اسکولوں کے حوالے سے تفصیلی انکوائری کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے لیے ضلعی ایحوکیشن آفیسر پشاور عرفان علی نے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔پرنسپل جی ٹی ایچ ایس ایس گلبہار اسکول پرویز مروت کمیٹی کے چیئرمین اور وائس پرنسل سٹی اسکول نمبر 2 ممریز خان کمیٹی کے ممبر مقرر کردیے گئے۔محکمہ تعلیم پشاور کے مطابق کمیٹی ڈبل شفٹ سکولوں کی فیزیبلٹی، دونوں شفٹ کی کلاس وائز داخلوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی جبکہ ڈبل شفٹ اسکولوں میں اساتذہ کا اندراج و اخراج کی بھی انکوائری کی جائے گی۔

کمیٹی عملے کی تنخواہ، ڈبل شفٹ اسکولوں کی بندش اور دونوں شفٹوں کے طلبہ کی انرولمنٹ چیک کرے گی جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کمیٹی کو 7 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close