خیبرپختونخوا حکومت کا شاندار اقدام ،شہریوں کو بڑی سہولت دیدی

پشاور (پی این آئی ) صوبہ خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کو وزراء سے براہ راست رابطے کی سہولت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کو وزراء کے انٹرویوز لینے سہولت دی ہے، محکمۂ اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزراء کے انٹرویو لیے جائیں گے جن میں وزراء سے ان کی کارکردگی کے بارے پوچھا جائے گا، انٹرویوز سے متعلق مہم کو ’آسک منسٹر‘ کا نام دیا گیا ہے، اس موقع پر شہری براہِ راست اپنی شکایت وزراء تک پہنچا سکیں گے اور وزراء شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے کمیٹی بنا دی کیوں کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات میں وزرا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے صوبائی وزراء کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشاورت سے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی ، کمیٹی میں شاہ فرمان، سینئر قانونی ماہر قاضی انور اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈئیر ریٹائرڈ مصدق عباسی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کمیٹی وزراء کی گورننس اور مالی بدعنوانی کی شکایات سے بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کو آگاہ کرے گی، کمیٹی صوبے میں کرپشن کے حوالے سے شکایات کا جائزہ لے گی اور گڈ گورننس کے لیے اقدامات تجویز کرے گی، کمیٹی وزیراعلیٰ اور دیگر وزراء کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کرے گا، کمیٹی کا مقصد محکمہ اینٹی کرپشن کا دائرہ اختیار بڑھانا ہے، کمیٹی گریڈ 21 کے افسران اور وزراء کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی مختلف پہلو پر جائزہ لینے کے بعد کیسز عدالتوں کو بھیجے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close