سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پشاور(پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیلئے سمری بھجوانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے مطابق مذکورہ سمری کی سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کوایڈہاک ریلیف الائونس 2024، ریٹائرڈ ملازمین کوپنشن میں یکم جولائی سے اضافہ ملے گا۔سیکرٹریٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الائونس میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close