علی امین گنڈاپور کی پشاور میں جدید بس سروس شروع کرنے کی منظوری

پشاور(پی این آئی)علی امین گنڈاپور کی پشاور میں جدید بس سروس شروع کرنے کی منظوری۔۔۔۔وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے منظوری خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں دی۔بس سروس چمکنی سے براستہ رنگ روڈ اتوار بازار تک چلائی جائے گی، منصوبہ پبلک و پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہو گا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چمکنی سے حیات آباد تک ابتدائی طور پر 100 بسیں چلائی جائیں گی،

بس سروس سے ڈیڑھ لاکھ مسافر روز سفر کر سکیں گے۔ایم ڈی خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی عماد علی نے کہا ہے کہ اس بس سروس سے بی آر ٹی پر رش کم ہو گا، بسوں کی تعداد کو ضرورت کے تحت 200 تک لے جایا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close